2 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان ميں،اٹھارہ شيعہ مسلمانوں کے قتل پر احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے۔

ابنا: گلگت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کوہستان ميں اٹھارہ شيعہ مسلمانوں کي ٹاگٹ کلنگ کے خلاف پورے گلگت بلتستان ميں حالات بدستور کشيدہ اور فضا سوگوار ہے - رپورٹ کے مطابق پورے علاقے ميں جمعے کو بھي  تجارتي مراکز اور تمام سرکاري دفاتر اور سرکاري و نجي تعليمي ادارے بند رہے -

رپورٹ کے مطابق سڑکيں جمعے کو بھي سنسان رہيں اور ٹريفک نہ ہونے کے برابر رہا -  تعليمي اور سرکاري  اداروں ميں حکومت نے چار مارچ تک کے لئے چھٹي کا اعلان کرديا ہے جبکہ قراقرم انٹرنيشنل يونيورسٹي کو پانچ مارچ تک کے لئے بند کرديا گيا ہے -

اسي کے ساتھ   جمعے کو پورے گلگت بلتستان ميں نماز جمعہ کے بعد  احتجاجي ريلياں نکالي گئيں اور مظاہرے ہوئے - اسي کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمين کي دعوت پر جمعے کو کراچي، لاہور، اسلام آباد اور ديگر شہروں ميں احتجاجي مظاہرے انجام پائے - 

ياد رہے کہ منگل کو گلگت بلتستان کے علاقے کوہستان ميں مسلح دہشتگردوں نے چار بسوں سے مسافروں کو اتار کے ان کے شناختي کارڈ چيک کئے اور پچيس شيعہ مسلمانوں کو ايک لائن ميں کھڑا کرکے گولي ماردي - اس دہشتگردانہ کاروائي ميں اٹھارہ افراد شہيد اور سات زخمي ہوگئے تھے جس پر گلگت بلتستان کے ساتھ ہي پورے پاکستان ميں شيعہ مسلمانوں کي جانب سے احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے۔........

/169